Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہو راحت جان اور علاج غم جاں تم

احمد رئیس

ہو راحت جان اور علاج غم جاں تم

احمد رئیس

MORE BYاحمد رئیس

    ہو راحت جان اور علاج غم جاں تم

    اے جان چمن جان غزل جان جہاں تم

    قاتل ہیں مرے ابرو و مژگان تمہارے

    رکھتے ہو بھلا ساتھ یہ کیوں تیر و کماں تم

    تقدیر تمہاری نہیں زنجیر غلامی

    دشوار نہیں کچھ بھی رکھو عزم جواں تم

    ممکن ہے مری جان چلی جائے بلا سے

    رکھو گے مگر یاد مرا ضبط فغاں تم

    بس اتنا کہا میں نے کہ مغرور بہت ہو

    اور اس نے کہا بند رکھو منہ میں زباں تم

    ہے آگ برابر کی لگی دونوں طرف سے

    بے تاب یہاں ہم ہیں تو بے چین وہاں تم

    مانا کہ ابھی بھی ہوں میں تقدیر کا مارا

    مانا کہ ابھی تک ہو حسیں اور جواں تم

    مجھ جیسا وفادار ملے گا نہ جہاں میں

    ڈھونڈو گے مرے بعد مجھے جانے کہاں تم

    اب میں بھی خریدوں گا وفا پیار و محبت

    کھولو گے اگر یار کبھی دل کی دکاں تم

    ہے گرچہ نہیں بات کوئی میری غزل میں

    دیکھو گے نہیں اور کہیں حسن بیاں تم

    یہ سچ ہے غزل کا میں تو استاذ نہیں ہوں

    کہہ دے گا مرا شعر کہاں میں ہوں کہاں تم

    محسوس میں کرتا ہوں تمہیں چھو نہیں پاتا

    ہو کوئی حقیقت کہ کوئی ریگ رواں تم

    افسوس تمہیں ہوگا مرے بعد بہت پر

    پاؤ گے نہیں میرا کہیں نام و نشاں تم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے