دوستی ان سے ہم یوں نبھاتے رہے
دوستی ان سے ہم یوں نبھاتے رہے
زخم کھاتے رہے مسکراتے رہے
جن سے امید چارہ گری ہم کو تھی
مشکلیں وہ ہماری بڑھاتے رہے
تھا کٹھن سامنے جن کے سچ بولنا
آئنہ ہم انہیں بھی دکھاتے رہے
لفظ و معنی کو دے کر جگر کا لہو
آبروئے غزل ہم بچاتے رہے
خواب غفلت میں اعجازؔ جو لوگ تھے
اپنے شعروں سے ان کو جگاتے رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.