پیار ہو آپ کا حاصل تو کوئی بات بنے
پیار ہو آپ کا حاصل تو کوئی بات بنے
پاس آئے جو یہ منزل تو کوئی بات بنے
ہاتھ سے ہاتھ کا ملنا تو کوئی بات نہیں
دل سے مل جائے اگر دل تو کوئی بات بنے
آپ طوفان حوادث سے یوں خائف کیوں ہیں
ڈھونڈیے موج میں ساحل تو کوئی بات بنے
یار ہی پھیر لے نظروں کو تو جینا کیا ہے
مہرباں گر ہو یہ قاتل تو کوئی بات بنے
کیا بنے بات سخن گر ہو اثر سے خالی
دل کا خوں فن میں ہو شامل تو کوئی بات بنے
صاف میداں ہو تو اعجازؔ کہاں لطف سخن
لوگ ہوں مد مقابل تو کوئی بات بنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.