Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کوئی منظر پر خطر اب دل کو دہلاتا نہیں

سید ارقم بخاری

کوئی منظر پر خطر اب دل کو دہلاتا نہیں

سید ارقم بخاری

MORE BYسید ارقم بخاری

    کوئی منظر پر خطر اب دل کو دہلاتا نہیں

    جو بھی دامن اب چھڑا لے تو میں کتراتا نہیں

    اس نے سوچا تھا بچھڑ کر خوش رہے گا وہ مگر

    اب پریشاں ہے کوئی آپس میں ملواتا نہیں

    دل نے شریانوں کے ذریعے عشق کی ترسیل کی

    بس گیا ہے روح میں عشق اور اب جاتا نہیں

    آسماں سر پر نہیں ہے اور زمیں بھی کھو گئی

    کوئی رستہ کوئی منزل میرا دل پاتا نہیں

    مجھ کو بھی یوسف کی خوشبو آ رہی ہے دیر سے

    میرے یوسف کا کوئی کرتا مگر لاتا نہیں

    کیا ابو القاسم کے اس فرمان سے غافل ہے تو

    پھول تکیہ اور خوشبو کوئی ٹھکراتا نہیں

    خود گریباں چاک کر کے پھر علم بنوا لیا

    عزم ہے اب پیرہن میں کوئی سلواتا نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے