تیری قربت باعث ویرانیٔ دل ہو گئی
تیری قربت باعث ویرانیٔ دل ہو گئی
شمع کے جلتے ہوئے اندھیر محفل ہو گئی
اپنی بربادی کا اب احساس تک جاتا رہا
تیری مرضی جب مری قسمت میں شامل ہو گئی
موت ہے تیرا تغافل اے نگاہ زخم ساز
اب تو بے چینی مری فطرت میں شامل ہو گئی
خوش گمانی پر مری مجھ کو ملا یہ حکم دوست
اب تری امید مٹ جانے کے قابل ہو گئی
رحم کر میرے گداز قلب پر اے چشم حسن
تیری پہلی ہی نظر جزو رگ دل ہو گئی
ہو گئی آخر کو تکمیل بہار جاوداں
جب نگاہ عشق اس جلوے میں شامل ہو گئی
دوست کیا سرخوشؔ مری حالت پہ دشمن رو دیئے
زندگی اب پیار کر لینے کے قابل ہو گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.