نہ دل نہ جسم مرے رابطے میں کوئی نہیں
نہ دل نہ جسم مرے رابطے میں کوئی نہیں
غبار رہ کے سوا راستے میں کوئی نہیں
ابھی تو چاند کی بولے گی خود پرستی اور
شب انا کے سوا فائدے میں کوئی نہیں
سفر سفر میں رہی ساتھ آبلہ پائی
جنون دل کے سوا قافلے میں کوئی نہیں
اڑان بھر بھی گئے وہ سبھی پرندے اب
اجاڑ رت کے سوا قافلے میں کوئی نہیں
ہماری آنکھ کو بھایا نہیں کوئی عادل
نگاہ یار کے بھی زاویے میں کوئی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.