مجھے رونے کی آسانی بہت ہے
مجھے رونے کی آسانی بہت ہے
مگر پھر بھی پریشانی بہت ہے
تجھے کیسے میں اپنے ساتھ رکھوں
مرے گھر میں تو ویرانی بہت ہے
محبت راس مجھ کو کیسے آئے
مری عادت میں نادانی بہت ہے
نہیں کرتا محبت وہ کسی سے
مجھے اس پر بھی حیرانی بہت ہے
مرا سب کچھ بہا کر لے گیا ہے
تمھارے دکھ میں طغیانی بہت ہے
اٹھا لے جاؤ اپنے خواب اخترؔ
مری آنکھوں میں اب پانی بہت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.