حسیں دنیا کی چالوں میں نہ اب پھر سے میں آؤں گا
حسیں دنیا کی چالوں میں نہ اب پھر سے میں آؤں گا
کسی ویران گوشے میں ہی اپنا گھر بناؤں گا
ٹہلتا پھر رہا ہوں رات کو آئینہ خانوں میں
کہ آنکھوں میں کسی کے خواب اب میں رکھ نہ پاؤں گا
تری دیدہ دلیری ہے کہ تو سب لے گیا اپنا
مرا دل تنہا چھوڑا ہے اسے کیسے مناؤں گا
ترے پیکر کی ہے تصویر آنکھوں میں بسی کچھ یوں
جو تو بولے بنا دیکھے میں خال و خد بناؤں گا
نبھاتا آ رہا تھا میں پر اب ایسا نہیں ہوگا
جہاں تک تم نبھاؤ گے وہیں تک میں نبھاؤں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.