Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ مجھ سے روز یہ کہتی ہے کیا مصیبت ہے

نحریر جاوید

وہ مجھ سے روز یہ کہتی ہے کیا مصیبت ہے

نحریر جاوید

MORE BYنحریر جاوید

    وہ مجھ سے روز یہ کہتی ہے کیا مصیبت ہے

    ہوا کے واسطے میرا دیا مصیبت ہے

    مصیبتوں میں گھرا شخص ہوں سو جانتا ہوں

    کہ اس نے خط میں مجھے کیوں لکھا مصیبت ہے

    وہی تو خلق خدا کے لیے مصیبت ہیں

    جو سوچتے ہیں کہ خلق خدا مصیبت ہے

    وہ میرے ساتھ کسی طور چل نہیں سکتا

    زمانے بھر سے ہی میری جدا مصیبت ہے

    نہ اب وہ حسن و جوانی نہ تمکنت نہ غرور

    مصیبتوں میں وہ خود مبتلا مصیبت ہے

    ہر ایک شعر مصیبت سے متصل ٹھہرا

    ردیف پہلے تھی اب قافیہ مصیبت ہے

    گزار لیتے ہیں دن تو کسی طرح نحریرؔ

    مگر وہ رات جسے کاٹنا مصیبت ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے