کچھ اس ادا سے خون تمنا کیا گیا
کچھ اس ادا سے خون تمنا کیا گیا
جیسے مری طرف سے تقاضا کیا گیا
سچ تو یہ ہے کہ غم ہی محبت کی جان ہے
تیرے لئے خوشی کو گوارا کیا گیا
میں اپنی غم پرست طبیعت کو کیا کروں
جب خود ہوا نہ درد تو پیدا کیا گیا
اتنے ہی وہ گرفت نظر سے تھے دور دور
جتنا قریب جا کے نظارا کیا گیا
وہ ہنس دیئے کہ عرض تمنا فضول ہے
میں اس خیال میں کہ اشارا کیا گیا
وہ خود بھی آپ اپنے ہی جلووں میں محو تھے
ان کی نظر سے ان کا نظارا کیا گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.