Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کیسے ممکن ہے تمہارے بن مرا یہ دل رہے

سید ارقم بخاری

کیسے ممکن ہے تمہارے بن مرا یہ دل رہے

سید ارقم بخاری

MORE BYسید ارقم بخاری

    کیسے ممکن ہے تمہارے بن مرا یہ دل رہے

    سوچ آوارہ رہے اور گمشدہ منزل رہے

    آپ کا سن کر مصائب خود گریزاں ہو گئے

    آپ کے ہوتے ہوئے کیسے کوئی مشکل رہے

    پھر تجلی کے لیے میں مضطرب ہونے لگا

    جب تمنا میں نے کی ہے طور کیوں حائل رہے

    کچھ وہاں پر کٹ رہے ہیں کچھ یہاں پر ڈوبتے

    ایسی حالت دیکھ کر کیسے سکوں سے دل رہے

    شرم آتی ہے مجھے اس منہ زبانی عشق پر

    دل کی حالت جان کر بھی جو سدا غافل رہے

    میں ابھی تک جاگتا ہوں رات بھی سونے لگی

    رات بھی حیران ہے اب کیسے یہ بسمل رہے

    گفتگو یاروں سے ہو اور چائے کا بھی دور ہو

    جنتوں میں بھی خدایا ایسی اک محفل رہے

    وہ مدد کو آئے نہ آئے رسائی ہو نہ ہو

    ڈوبنے والے کی نظروں میں مگر ساحل رہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے