یہ ساعتیں بھی ذرا تم گزار کر دیکھو
یہ ساعتیں بھی ذرا تم گزار کر دیکھو
کہ جس کو جیت کے دیکھا ہے ہار کر دیکھو
شناخت ہو نہ سکے گی تمہاری دنیا میں
تم اپنی شکل سے مجھ کو اتار کر دیکھو
تمہارے مسئلے سارے سلجھ ہی جائیں گے
متاع جاں مری زلفیں سنوار کر دیکھو
تمہاری ہو کے گزاری ہے زندگی جیسے
میں چاہتی ہوں اسے تم گزار کر دیکھو
بحال صدقے سے ہوتی نہیں طبیعت تو
ذرا ہماری نظر خود سے وار کر دیکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.