جو ہنس کر اشک پینا جانتا ہے
جو ہنس کر اشک پینا جانتا ہے
وہ جینے کا سلیقہ جانتا ہے
تمہارے شہر کا منصف وہی ہے
جو قاتل کو مسیحا جانتا ہے
اسے بزم سخن کا میر کہئے
وہ لفظوں کو برتنا جانتا ہے
خرد ناواقف اسرار ٹھہری
جنوں اوقات صحرا جانتا ہے
اسے بچہ نہ سمجھو عہد نو کا
نئے سورج اگانا جانتا ہے
بتاؤں اس کی میں پہچان عامرؔ
بہت چہرے بدلنا جانتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.