کریں تو کس سے دل سوگوار کی باتیں
کریں تو کس سے دل سوگوار کی باتیں
جو تم ہی کرنے لگے کاروبار کی باتیں
یہ اور بات ہے ہم کو یقیں نہ آئے ولے
بہت حسیں ہیں ترے اعتبار کی باتیں
سکوں ملے نہ ملے آؤ پھر بھی کر ڈالیں
برائے راحت یک دم قرار کی باتیں
یونہی بہت ہیں مجھے تلخیاں زمانے کی
کرو نہ لمحۂ ناخوشگوار کی باتیں
نئی دھنوں میں سنائیں گے راگ دل کے ہم
کہ راس آ نہ سکیں بار بار کی باتیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.