ہو شوخ کلر گورا بدن تیکھا لبادہ
ہو شوخ کلر گورا بدن تیکھا لبادہ
اپنی تو طلب ایک ہے پیشانی کشادہ
اس شہر میں کیا کرنا ہے عشاق نے رہ کر
اس شہر میں ساغر ہے نہ مینا ہے نہ بادہ
جینا ہے تو جینا ہے فقط تیرے سہارے
اپنی میں بتاؤں تو یہی ایک ارادہ
چاہوں بھی تو میں شکر ادا کر نہیں پاؤں
انعام ترے مجھ پہ ہیں کچھ اتنے زیادہ
پاؤں تو سلامت ہیں اگر جوتے نہیں تو
شاکر ہوں خدایا میں ترا پیر پیادہ
ہر چال زمانے کی سمجھتا ہے بخاریؔ
سادہ ہے مگر اتنا بھی عاصمؔ نہیں سادہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.