Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ستم جو بھی کیے اس نے سبھی ہم بھول جاتے ہیں

ڈاکٹر بھاونا کنور

ستم جو بھی کیے اس نے سبھی ہم بھول جاتے ہیں

ڈاکٹر بھاونا کنور

MORE BYڈاکٹر بھاونا کنور

    ستم جو بھی کیے اس نے سبھی ہم بھول جاتے ہیں

    جو گہری چوٹ ہے دل پر لگی ہم بھول جاتے ہیں

    اسے اس کے گناہوں کے لیے ہم کچھ نہیں کہتے

    جو اس نے دی ہے آنکھوں میں نمی ہم بھول جاتے ہیں

    بھلے مسجد میں مندر میں کلیسے میں وہ رہتا ہو

    اگر وہ ساتھ ہو تو تیرگی ہم بھول جاتے ہیں

    ہمیں فرصت نہیں ملتی کہ خود سے بات کر پائیں

    کبھی ہم یاد رکھتے ہیں کبھی ہم بھول جاتے ہیں

    شکایت تجھ سے رہتی ہے دیا کچھ بھی نہیں ہم کو

    جو تو نے دی ہیں سوغاتیں وہی ہم بھول جاتے ہیں

    برستے بادلوں کا غم سمجھتا ہی نہیں کوئی

    ہیں آنسو اس کی آنکھوں کے یہی ہم بھول جاتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے