اچھا لگا تو کر لیا ورنہ نہیں کیا
اچھا لگا تو کر لیا ورنہ نہیں کیا
ہم نے بہ زور کچھ بھی گوارہ نہیں کیا
ہم تو قبول کرتے رہے اس سے جو ملا
ہم نے غم حیات کا شکوہ نہیں کیا
دنیا جو کہتی تھی وہ کئے جا رہے تھے ہم
افسوس آپ نے جو کہا تھا نہیں کیا
چپ چاپ ہی چلے گئے وہ کچھ کہے بغیر
جھوٹا بھی لوٹ آنے کا وعدہ نہیں کیا
قصہ تمہارا سن کے یہی پوچھتے ہیں لوگ
اس نے تمہارے ساتھ بھی اچھا نہیں کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.