ٹوٹے ہوئے خوابوں کے لئے آنکھ یہ تر کیوں
ٹوٹے ہوئے خوابوں کے لئے آنکھ یہ تر کیوں
سوچو تو سہی شام ہے انجام سحر کیوں
سلتے ہیں تو سل جائیں کسے فکر لبوں کی
خوش رنگ اندھیروں کو کہوں گا میں سحر کیوں
جو تاج سجائے ہوئے پھرتا ہو انا کا
حالات کے قدموں پہ جھکے گا وہی سر کیوں
سوچا کیا میں ہجر کی دہلیز پہ بیٹھا
صدیوں میں اتر جاتا ہے لمحوں کا سفر کیوں
ہرجائی ہے شہزادؔ یہ تسلیم پہ جانا
سوچا بھی کبھی تم نے ہوا ایسا مگر کیوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.