Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یوں خوشی سے سوئے مقتل ان کے دیوانے گئے

شمس الدین تاباں

یوں خوشی سے سوئے مقتل ان کے دیوانے گئے

شمس الدین تاباں

MORE BYشمس الدین تاباں

    یوں خوشی سے سوئے مقتل ان کے دیوانے گئے

    جیسے جلتی شمع پر گرنے کو پروانے گئے

    میں زمانے میں ہوا رسوا تمھارے عشق میں

    تم تو میرے عشق میرے غم سے پہچانے گئے

    گل سے عارض برگ گل سے لب کی یاد آنے لگی

    ہم گلستاں میں جب اپنے غم کو بہلانے گئے

    ہے قیامت پر قیامت قامت بالائے دوست

    وہ ہزاروں ہی میں کیا لاکھوں میں پہچانے گئے

    آپ تک پہنچی نہ میرے کرب میرے غم کی بات

    دور تک میری غم انگیزی کے افسانے گئے

    ظرف مے نوشی نہ جن میں طاقت مینا کشی

    کن لرزتے کانپتے ہاتھوں میں پیمانے گئے

    ناصح ناداں محبت کے مسائل اور ہیں

    خود نہ سمجھے اور دیوانوں کو سمجھانے گئے

    کیا کہیں کس سے کہیں درد محبت سوز غم

    ہم اگرچہ اہل دل اہل نظر مانے گئے

    ہو گیا توحید حسن و عشق کا راز آشکار

    آپ ہی خود کھو گئے جب ہم اسے پانے گئے

    کس نے آسانی سے پائی ہے کمال فن کی داد

    ہم نے منوایا زمانے سے تو ہم مانے گئے

    دل کی خاطر اس قدر تحقیر کے با وصف بھی

    پھر اسی کوچے میں تاباںؔ ٹھوکریں کھانے گئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے