تمہاری شخصیت کے میں برابر ہو نہیں سکتا
تمہاری شخصیت کے میں برابر ہو نہیں سکتا
زیادہ کی تمنا میں یہ کم بھی کھو نہیں سکتا
کسی کی آبرو پر گر لگے بدنامی کے چھینٹے
کوئی تدبیر کر لو پاک دامن ہو نہیں سکتا
اسے معلوم ہے آنسو انا کو زخم ہی دیں گے
بظاہر سنگ دل ہوتا ہے ظالم رو نہیں سکتا
نہ دے پایا تمہیں میں پھول اس کا ہے گلہ لیکن
تمہاری زندگی میں خار بھی تو بو نہیں سکتا
محبت کی روایت کی خرابی یا کہو خوبی
نگاہیں نیند سے بوجھل ہوں انساں سو نہیں سکتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.