ایک مدت گزر بسر کے بعد
ایک مدت گزر بسر کے بعد
ڈھونڈتا ہوں وجود گھر کے بعد
مسئلہ ہے کہ اب کدھر جاؤں
عمر بھر کی ادھر ادھر کے بعد
سکھ سفر ہے اگر تو دکھ گھر ہے
لوگ آتے ہیں گھر سفر کے بعد
جان جاں ہم ترے اثر میں ہیں
کیا اثر ہوگا اس اثر کے بعد
ایک چھوڑی ڈگر پہ لوٹ آئے
ایک چھوٹی ہوئی ڈگر کے بعد
اور پھر ہاں بھی کر ہی دی ہم نے
یار لیکن اگر مگر کے بعد
تھی جو دنیا مرے تخیل میں
اور دنیا ہے اک نظر کے بعد
بیج پہلے شجر بنیں گے پھر
بیج بن جائیں گے شجر کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.