رات غاروں سے نکل کر شوق سے گھر میں رہے
رات غاروں سے نکل کر شوق سے گھر میں رہے
چاندنی سڑکوں میں تنہا در بہ در ماری پھرے
جن درختوں کی گھنیری چھاؤں میں ملتے تھے ہم
برق نے ان کو جلایا بعد میں اولے گرے
دھوپ سر پر ہی رہے گی اس سفر میں جابجا
کون اپنے حوصلے کے پاؤں کو رسوا کرے
جسم کی سرحد سے اک دن تو نکل کے دیکھ لے
کس قدر روشن ہے دنیا اس جہنم سے پرے
اس نئی رت کے انوکھے ہیں سبھی رسم و رواج
پھول کی چاہت میں نکلے سنگ سے دامن بھرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.