ماہتابی راتوں میں خواب کا پیالا ہے
ماہتابی راتوں میں خواب کا پیالا ہے
شہر کے تماشوں پر تیرگی کا ہالا ہے
اک سراب امیدوں کا ساتھ ساتھ چلتا ہے
کشمکش کے صحرا میں بیکسی کا جالا ہے
رات کے اندھیرے میں سگرٹیں جلاتا ہوں
سن رہا ہوں بستی میں چاند اترنے والا ہے
آپ جو سمندر میں ڈبکیاں لگاتے ہیں
آپ ہی کا ساحل پر آج بول بالا ہے
اور اب نہ کچھ کہیے اے وسیمؔ چپ رہئے
ارتقا کی منزل میں پھول پھول چھالا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.