ترقیوں کا نیا دور رنگ لایا ہے
ترقیوں کا نیا دور رنگ لایا ہے
نئے سماج کا سورج افق پہ آیا ہے
ابھرتے مہر کی دلکش سنہری کرنوں میں
وطن کا اپنے ہر اک ذرہ جگمگایا ہے
ہر ایک منزل دشوار سر کریں گے ہم
نئی امنگ نیا حوصلہ سجایا ہے
فروغ پائے گا اب انگلیوں کا فن سر مو
عروس علم و ہنر نے نقاب اٹھایا ہے
فضا نے لی ہے جو انگڑائی دل پکار اٹھے
ہر ایک سوتر کا اندازہ من کو بھایا ہے
نئی روش ہے چمن کی ہے کاروبار نیا
نئی بہار نے کلیوں کو گدگدایا ہے
ملہار گائیں گی پنکھوں پہ گاؤں کی پریاں
فضا سہانی ہے ابر بہار چھایا ہے
وطن میں روشنی ہے آج بیس سوتروں کی
سحر ہوئی ہے اجالوں کا وقت آیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.