سیاہ رنگ فضا سرخ آسماں کیوں ہے
سیاہ رنگ فضا سرخ آسماں کیوں ہے
پھر آج شہر کا منظر دھواں دھواں کیوں ہے
عجب نہیں کسی سازش کا ہو یہ پس منظر
رفیق آج مرا اتنا مہرباں کیوں ہے
سمجھ میں آ نہ سکی مصلحت زمانے کی
ہر ایک شخص ستمگر کا ہم زباں کیوں ہے
بغیر عشق کے بے رنگ زندگی ہے تو پھر
لہولہان یہ چاہت کی داستاں کیوں ہے
جب اس نے تجھ سے محبت کا کر دیا اظہار
تو پھر یہ فاصلہ اعجازؔ درمیاں کیوں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.