Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں جھوٹا ہوں مجھ سے ہی ہر جرم ہوا ہے

جلیل عالیؔ

میں جھوٹا ہوں مجھ سے ہی ہر جرم ہوا ہے

جلیل عالیؔ

MORE BYجلیل عالیؔ

    میں جھوٹا ہوں مجھ سے ہی ہر جرم ہوا ہے

    تو سچا ہے تو جو چاہے کہہ سکتا ہے

    گاؤں کے چوپالوں میں سہمے سہمے چہرے

    شہر کے بازاروں میں کیسا ہنگامہ ہے

    پنچھی ہر سو چیخم دہاڑ مچاتے ابھرے

    فائر کی آواز سے جنگل جاگ اٹھا ہے

    میں تو صدیوں کی محنت سے ہانپ رہا ہوں

    تو کیوں چپ ہے تیرا چہرہ کیوں اترا ہے

    ہم بھی ایک زمانے میں بدنام تھے لیکن

    چھوڑو یارو ان باتوں سے کیا ہوتا ہے

    لوگ زمیں پر جو جی چاہے کرتے جائیں

    اللہ اوپر بیٹھا سب کچھ دیکھ رہا ہے

    شب سوئیں تو کاش قیامت آ ہی جائے

    مجھ پہ خدا کی مار یہ میں نے کیا سوچا ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے