اک اک دل میں چیخ رہا ہے لہر لہر دریا
دلچسپ معلومات
(منظور عارف کے نام)
اک اک دل میں چیخ رہا ہے لہر لہر دریا
ڈوبا کون ہے پھوٹ بہا ہے شہر شہر دریا
گھلتا جائے شہد سے چشموں میں اک نیلا رنگ
چھلنی چھلنی کرتا جائے زہر زہر دریا
دہشت کھائے لوگ ہیں سارے اپنے گھروں میں بند
دیواروں سے سر ٹکرائے قہر قہر دریا
بحر بحر کا پھیلاؤ تھا دریاؤں کے ساتھ
دریا خشک ہوئے تو اب ہے بحر بحر دریا
ایسا ٹوٹ کے برسے اپنے پیار کا بادل آج
وادی وادی بھر بھر جائے نہر نہر دریا
صدیاں سر سے گزرتی جائیں کوئی اور نہ ٹھور
وقت کے بحر میں گھل گھل جائے پہر پہر دریا
ازل ابد اس کی دو پرتیں ایک سے ایک جمیلؔ
کروٹ کروٹ جل تھل جل تھل دہر دہر دریا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.