جب فضا کے نرم بستر پر مقدر سو گیا
جب فضا کے نرم بستر پر مقدر سو گیا
ہاتھ سونا بھی اگر آیا تو پتھر ہو گیا
میں نے پھینکے اک پرندے کی طرف نظروں کے پھول
ہاتھ میرا بے زباں کے خون سے تر ہو گیا
تیری آنکھوں میں مقید ہو گئی میری نظر
نور کے صحراؤں میں کوئی پیمبر کھو گیا
فن میں وسعت آ گئی تو نام بھی اونچا ہوا
میرا سایا بھی مرے قد کے برابر ہو گیا
جستجو منزل کی لے آئی عمل کے دیس میں
ریل کی دہلیز پر کوئی سخن ور سو گیا
آرزو ڈوبی تھی راحت جستجو کے بحر میں
وسعت افلاک میں کوئی کبوتر کھو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.