اخلاق سے اعلیٰ ہوتا ہے کردار سے بہتر ہوتا ہے
اخلاق سے اعلیٰ ہوتا ہے کردار سے بہتر ہوتا ہے
ہر بار نظر کرنا خود پر ہر بار سے بہتر ہوتا ہے
گر وصل نہیں تو ہجر سہی ہم اس کے سہارے جی لیں گے
دروازہ بھلے ہی بند رہے دیوار سے بہتر ہوتا ہے
ہر شے کی اپنی خوبی ہے ہر شے میں اس کا جلوہ ہے
یہ کس نے کہا ہے گلچیں سے گل خار سے بہتر ہوتا ہے
کیوں روز کی خبریں پڑھتے ہو کیوں اپنے سر کو دھنتے ہو
انسان کا چہرا پڑھ لینا اخبار سے بہتر ہوتا ہے
جب عاشق سچا عاشق ہو معشوق نہیں باقی رہتا
جب دائرہ بننے لگتا ہے پرکار سے بہتر ہوتا ہے
لفظوں کی ضرورت ہے ہی نہیں کیوں لب کو زحمت دی جائے
اپنے کو تماشہ کر لینا انکار سے بہتر ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.