غلط ہیں باب کئی داستان میں شامل
غلط ہیں باب کئی داستان میں شامل
ہے رنگ جھوٹ کا اس کے بیان میں شامل
مرے لہو کی بھی پھولوں میں ہے چمک دیکھو
ہے میرا خون بھی اس گلستان میں شامل
کوئی زبان کسی ایک کی نہیں جاگیر
مساعی سب کی ہیں اردو زبان میں شامل
مجھے بھی دیجئے اعجازؔ میری مزدوری
پسینہ میرا بھی ہے فصل دھان میں شامل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.