Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہاں سے کوچ کیا جائے یا جیا جائے

ﻋﺎطف رﺋﯾس ﺻدﯾﻘﯽ

یہاں سے کوچ کیا جائے یا جیا جائے

ﻋﺎطف رﺋﯾس ﺻدﯾﻘﯽ

MORE BYﻋﺎطف رﺋﯾس ﺻدﯾﻘﯽ

    یہاں سے کوچ کیا جائے یا جیا جائے

    تمہارے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے

    میں نفرتوں سے لڑائی میں خرچ ہو گیا ہوں

    سو میرا نام محبت سے اب لیا جائے

    تمہارے بن یہ پرندے اداس رہتے ہیں

    یہ جا کے اس سے کسی روز کہہ دیا جائے

    مرے لیے یہ اثاثہ ہیں زندگی بھر کا

    جو زخم اس نے دیے ان کو مت سیا جائے

    اگر ہے جام تو پینے میں کیا برائی ہے

    اگر ہے زہر تو پھر اس کو کھا لیا جائے

    یہ روح جسم میں کافی پھڑکنے لگ گئی ہے

    تو کیوں نہ اس کو اب آزاد کر دیا جائے

    مزید ہم سے ترا ہجر سہنا ہوتا نہیں

    یہ گھونٹ صبر کا کب تک بھلا پیا جائے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے