Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اس پہ جب جب مری نظر جائے

امجد رحمانی

اس پہ جب جب مری نظر جائے

امجد رحمانی

MORE BYامجد رحمانی

    اس پہ جب جب مری نظر جائے

    شرم سے اور وہ نکھر جائے

    پھر مری زندگی سنور جائے

    وہ جو اس روح میں اتر جائے

    اس غزل سے ہے اس قدر الفت

    دل نہ اس کو پڑھے تو مر جائے

    جس کو اپنوں نے مل کے لوٹ لیا

    آدمی وہ بھلا کدھر جائے

    ریزہ ریزہ میں ہو گیا جیسے

    آئنہ ٹوٹ کر بکھر جائے

    جھوٹ کے لوگ یوں ہیں دیوانے

    سچ میں بولوں تو میرا سر جائے

    تم یہ آنکھیں سنبھال کر رکھنا

    ڈوب کر پھر نہ کوئی مر جائے

    کتنے پتھر پڑے ہیں رستے میں

    جو بھی جائے وہ دیکھ کر جائے

    تم مرے صبر سے نہیں واقف

    وار اس کا نہ بے اثر جائے

    حوصلے میرے لوٹ آئے ہیں

    غم سے کہہ دو وہ اپنے گھر جائے

    تم خفا ہو تو ایسا لگتا ہے

    جسم سے جان کوچ کر جائے

    اس قدر ان کی بے رخی امجدؔ

    زندگی زندگی سے ڈر جائے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے