آنکھوں سے یوں آنسو ڈھلکے
آنکھوں سے یوں آنسو ڈھلکے
ساغر سے جیسے مے چھلکے
ہم سمجھے مفہوم بہاراں
کوئی آیا بھیس بدل کے
ترک محبت کرنے والے
دھیرے دھیرے ہلکے ہلکے
کاش بتا سکتے پروانے
کیا کھویا کیا پایا جل کے
منزل تک وہ کیا پہنچائے
جس نے دیکھی راہ نہ چل کے
عشوہ غمزہ ناز ادائیں
جیسے ہوں اشعار غزل کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.