آج تیرے ہر بھرم کو توڑتا جاتا ہوں میں
آج تیرے ہر بھرم کو توڑتا جاتا ہوں میں
لو تمہاری آج محفل چھوڑتا جاتا ہوں میں
درد و غم سے راحتیں بھی آج تم کو مل گئیں
لو بلاؤں کے یہ رخ بھی موڑتا جاتا ہوں میں
عمر بھر کی کوششوں سے بھی نہ حاصل ہو سکا
لو کہ تم سے ایک رشتہ جوڑتا جاتا ہوں میں
زندگی بھر کی کمائی آؤ آ کر دیکھ لو
باری باری سارے گلک پھوڑتا جاتا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.