Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رنج تھا اسیروں کو بال و پر کے جانے سے

اصغر گونڈوی

رنج تھا اسیروں کو بال و پر کے جانے سے

اصغر گونڈوی

MORE BYاصغر گونڈوی

    رنج تھا اسیروں کو بال و پر کے جانے سے

    اڑ چلے قفس لے کر بوئے گل کے آنے سے

    اب جو کچھ گزرنا ہو جان پر گزر جائے

    جھاڑ کے اٹھے دامن اس کے آستانے سے

    اشک اب نہیں تھمتے دل پہ اب نہیں قابو

    خود کو آزما بیٹھے مجھ کو آزمانے سے

    مسکرائے جاتا ہوں اشک بہتے جاتے ہیں

    غم کا کام لیتا ہوں عیش کے ترانے سے

    زخم آپ لیتا ہوں لذتیں اٹھاتا ہوں

    تجھ کو یاد کرتا ہوں درد کے بہانے سے

    روشنی ہو جگنو کی جیسے شبنمستاں میں

    وہ نقاب کا عالم اس کے مسکرانے سے

    ایک ایک تنکے پر سو شکستگی طاری

    برق بھی لرزتی ہے میرے آشیانے سے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning

    Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets

    بولیے