Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تھلوں میں چشمۂ برفاب کی طرح ہوں میں

ثناء اللہ ظہیر

تھلوں میں چشمۂ برفاب کی طرح ہوں میں

ثناء اللہ ظہیر

MORE BYثناء اللہ ظہیر

    تھلوں میں چشمۂ برفاب کی طرح ہوں میں

    خود اپنے واسطے اک خواب کی طرح ہوں میں

    نکل چکا ہوں میں تجھ سے مگر مرے دریا

    اب ایک ماہیٔ بے آب کی طرح ہوں میں

    مرے بغیر تشخص ترا بھی ہے مشکوک

    تو لفظ ہے ترے اعراب کی طرح ہوں میں

    خوش آمدید بغیر امتیاز نسل و زباں

    مزاج خطۂ پنجاب کی طرح ہوں میں

    کوئی بھی شکل ہو میں روشنی بکھیرتا ہوں

    کبھی دیے کبھی محراب کی طرح ہوں میں

    مجھے گرفت میں رکھ مجھ کو چاہنے والے

    تو جانتا ہے کہ سیماب کی طرح ہوں میں

    رقیب پڑھ نہ سکے گا تری کتاب حیات

    کہ اس میں ایک حسیں باب کی طرح ہوں میں

    مجھے بھی یاد ہے بچپن کی رنجشوں کی طرح

    وہ شخص جس کے لیے خواب کی طرح ہوں میں

    ظہیرؔ وہ مری اک لہر کو ترس رہے ہیں

    جنہیں گلہ تھا کہ سیلاب کی طرح ہوں میں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے