میں نے کوئی وبال جو پیدا نہیں کیا
میں نے کوئی وبال جو پیدا نہیں کیا
اس نے بھی غیر سے مرا چرچا نہیں کیا
ہر شخص ہی خرید لے کوڑی کے بھاؤ میں
عزت کو اس قدر کہیں سستا نہیں کیا
تھی رنجشیں ہزار زمانے سے پر کبھی
خود کو کسی کے خون کا پیاسا نہیں کیا
ندیوں سی تنگ سوچ میں کچھ لوگ مر گئے
ساگر سا اپنی سوچ کو گہرا نہیں کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.