مجھ کو پتہ ہے کرتی ہے برباد شاعری
مجھ کو پتہ ہے کرتی ہے برباد شاعری
پھر بھی بنی ہوئی ہے مری کھاد شاعری
رشتہ ہوا ہے ختم مگر اب تلک مری
پہلی پسند تو ہے ترے بعد شاعری
اس کو پسند ہے مری باتیں سنے وہ اور
باتوں کے بیچ بیچ میں اک آدھ شاعری
کافی ہے چار جزو جگانے کو رات بھر
روزی کا غم فراق تری یاد شاعری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.