ہو گئی کیسے پھول سی میں بھی
ہو گئی کیسے پھول سی میں بھی
اس کو چھو کر مہک گئی میں بھی
داد اس پر کہ پھول ہوتے ہوئے
کیسے پتھر بنی رہی میں بھی
پہلے آنکھوں میں عکس تھا اس کا
اب تو دکھتا ہے شاعری میں بھی
وہ بھی اقرار کر نہیں پایا
پوچھنے پر مکر گئی میں بھی
چھو کے گزری ہے کیسی شوخ ہوا
کھلکھلانے لگی کلی میں بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.