زروا رائے، تخلص زروا، گوجرہ، پاکستان سے تعلق رکھنے والی شاعرہ اور کلینیکل سائیکالوجسٹ ہیں۔ بارہ برس کی عمر سے شاعری کر رہی ہیں اور انسانی جذبات، خیالات اور زندگی کے تجربات کو شعری اظہار کا ذریعہ بناتی ہیں۔ شاعری کے علاوہ نفسیات، اسکیچنگ، گلوکاری اور کھانا پکانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ فطرت سے قربت اور نئی جگہوں کی سیر بھی ان کے ذوق کا حصہ ہے۔