Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جو زاہد پر عیاں راز درون خانہ ہو جائے

اثر لکھنوی

جو زاہد پر عیاں راز درون خانہ ہو جائے

اثر لکھنوی

MORE BYاثر لکھنوی

    جو زاہد پر عیاں راز درون خانہ ہو جائے

    یہ آویزش حرم اور دیر کی افسانہ ہو جائے

    اگر آئینۂ حیرت دل دیوانہ ہو جائے

    نظارہ دام گاہ جلوۂ بیگانہ ہو جائے

    مجھی پر اک نہیں موقوف تارے ہوں کہ مہ پارے

    جسے تم آنکھ بھر کر دیکھ لو دیوانہ ہو جائے

    یہی انجام الفت ہے یہی معراج الفت ہے

    کنار شمع سوزاں منزل پروانہ ہو جائے

    بڑی مشکل سے ملتا ہے بڑی کاوش سے ملتا ہے

    دل ایسا دل جسے غم سے ترے یارانہ ہو جائے

    اداسی ہر طرف چھائی ہوئی ہے یاس و حرماں کی

    کوئی ہنگامہ پھر اے ہمت مردانہ ہو جائے

    نہ کرنا چاہئے جو کچھ وہ کرنا اور پھر ڈرنا

    کہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ایسا نہ ہو جائے

    اثرؔ اک وہم باطل ہے حقیقت آشنا ہونا

    خیال غیر سے جب تک نہ دل بیگانہ ہو جائے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning

    Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets

    بولیے