زندگی خاک نہ تھی خاک اڑاتے گزری
دلچسپ معلومات
ڈرامہ: زندگی گلزار ہے-2012
زندگی خاک نہ تھی خاک اڑاتے گزری
تجھ سے کیا کہتے ترے پاس جو آتے گزری
دن جو گزرا تو کسی یاد کی رو میں گزرا
شام آئی تو کوئی خواب دکھاتے گزری
اچھے وقتوں کی تمنا میں رہی عمر رواں
وقت ایسا تھا کہ بس ناز اٹھاتے گزری
زندگی جس کے مقدر میں ہو خوشیاں تیری
اس کو آتا ہے نبھانا سو نبھاتے گزری
زندگی نام ادھر ہے کسی سرشاری کا
اور ادھر دور سے اک آس لگاتے گزری
رات کیا آئی کہ تنہائی کی سرگوشی میں
ہو کا عالم تھا مگر سنتے سناتے گزری
بارہا چونک سی جاتی ہے مسافت دل کی
کس کی آواز تھی یہ کس کو بلاتے گزری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.