محفل میں بار بار کسی پر نظر گئی
محفل میں بار بار کسی پر نظر گئی
ہم نے بچائی لاکھ مگر پھر ادھر گئی
ان کی نظر میں کوئی تو جادو ضرور ہے
جس پر پڑی اسی کے جگر تک اتر گئی
اس بے وفا کی آنکھ سے آنسو چھلک پڑے
حسرت بھری نگاہ بڑا کام کر گئی
ان کے جمال رخ پہ انہیں کا جمال تھا
وہ چل دیئے تو رونق شام و سحر گئی
ان کو خبر کرو کہ ہے بسملؔ قریب مرگ
وہ آئیں گے ضرور جو ان تک خبر گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.