ہر درد کو اے جان میں سینے میں چھپا لوں
ہر درد کو اے جان میں سینے میں چھپا لوں
کانٹے تری راہوں کے میں پلکوں پہ سجا لوں
بچھڑی ہے مری نیند بھی بچھڑا ہے تو جب سے
جی چاہے تجھے روز ہی خوابوں میں بلا لوں
تو پاس نہ آ ہاں ذرا دامن تو بڑھا دے
اشکوں کو کہاں تک میں ان آنکھوں میں سنبھالوں
یہ عشق کا الزام بھی الزام ہے کوئی
تیرے لیے دنیا کے ہر الزام اٹھا لوں
لے جائے کہاں جانے ہمیں وقت کا دریا
اس دل پہ لگے زخم ذرا آج دکھا لوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.