Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شب و روز اور دم بہ دم دیکھتے ہیں

تقی عابدی

شب و روز اور دم بہ دم دیکھتے ہیں

تقی عابدی

MORE BYتقی عابدی

    شب و روز اور دم بہ دم دیکھتے ہیں

    انہیں پھر بھی ہم کتنا کم دیکھتے ہیں

    نظر بت تراشوں کی جن کو ملی ہے

    چٹانوں کے اندر صنم دیکھتے ہیں

    غضب ہے گلوں کی بہار آفرینی

    ترے رخ پہ کتنے ارم دیکھتے ہیں

    ہے شیشے پہ ان کی نگاہیں بھی لیکن

    نہیں دیکھتے وہ جو ہم دیکھتے ہیں

    عجب دور ہے یہ کہ لفظوں کے اندر

    ادیبوں کے ٹوٹے قلم دیکھتے ہیں

    نہیں دیکھ سکتے جسے چاند تارے

    وہ منظر اندھیرے میں ہم دیکھتے ہیں

    چھڑا ذکر جب بھی کسی گل پری کا

    تقیؔ صرف سوئے عجم دیکھتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے