تمہیں بچانی ہے محفلوں میں بس اپنی عزت تو چپ ہی رہنا
تمہیں بچانی ہے محفلوں میں بس اپنی عزت تو چپ ہی رہنا
جو چاہتے ہو بڑھانا یارو جہاں میں قیمت تو چپ ہی رہنا
لبوں پہ اپنے بھلا میں کیسے کروں گا قابو کوئی بتائے
وہ کہہ رہے ہیں کہیں جو دیکھو حسین صورت تو چپ ہی رہنا
نہ منہ بنانا نہ لب ہلانا یہی ہے بہتر تمہارے حق میں
غلط روش پر کوئی جو تم کو کرے نصیحت تو چپ ہی رہنا
خموش رہنا وہاں غلط ہے جہاں ضروری ہو بات کرنا
جہاں تمہارے ہو بولنے کی نہیں ضرورت تو چپ ہی رہنا
جہاں پہ باتیں بنانے والے بس اپنی باتیں بنا رہے ہوں
زباں درازی کی گر نہیں ہے تمہاری عادت تو چپ ہی رہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.