تمہیں دل کو دکھانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
تمہیں دل کو دکھانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
مجھے کب غم بھلانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
جلانے میں جسے لگتا ہے ساری عمر کا ترکہ
وہی دیپک بجھانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
رلانے والے لوگوں کو نہیں معلوم یہ شاید
ہمیں تو مسکرانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
محبت کرتے کرتے تھک گیا ہوں پر نہیں سمجھا
کہاں دل کو بسانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
لکھیں نظمیں جو پہروں بیٹھ کر تیرے لیے میں نے
زمانے کو سنانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.