زندگی سے لوگ اتنا ڈر گئے
زندگی سے لوگ اتنا ڈر گئے
موت کے آنے سے پہلے مر گئے
اب سفر میں چلنے والے ساتھ ہیں
جن کو جانا تھا وہ اپنے گھر گئے
یاد تیری آئی جب بھی ہم نوا
میرے نینا آنسوؤں سے بھر گئے
وہ پرندہ قید سے محفوظ ہے
کیا ہوا جو اس کے بال و پر گئے
شعر اک ہوتا نہیں بے نامؔ سے
شاعری میں میرؔ کیا کیا کر گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.