مذہب عشق کو دنیا سے جدا دیکھا ہے
مذہب عشق کو دنیا سے جدا دیکھا ہے
ہم نے کافر کی بھی آنکھوں میں خدا دیکھا ہے
میں تو قابل بھی نہیں ہوں ترے لیکن تو نے
اللہ جانے کہ مری ذات میں کیا دیکھا ہے
یاد کرنے پہ بھی اب یاد نہیں آتا ہے
ایک چہرہ کہ جسے میں نے بڑا دیکھا ہے
جب بھی ڈالی ہے نظر دل پہ ہوئی ہوں مایوس
اس عمارت کو سدا ٹوٹا ہوا دیکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.