میں کیا بتاؤں کہ وہ رات کیسی ہوتی ہے
میں کیا بتاؤں کہ وہ رات کیسی ہوتی ہے
اور اگلے دن کی شروعات کیسی ہوتی ہے
تمہارے جیسے فقیروں کو کیا پتا ہوگا
کسی بھی چیز کی بہتات کیسی ہوتی ہے
ہمارا حال بتاتا ہے دنیا والوں کو
ہمارے بیچ ملاقات کیسی ہوتی ہے
تمہارے ہاتھ کی تنگی بتا رہی ہے مجھے
تمہارے ہاتھ کی خیرات کیسی ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.